نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) کسان کارڈ کے تحت قرضہ کی رقم بروقت جمع کروانے پر قرعہ اندازی کے ذریعے موضع اعوانانوالا تحصیل نورپورتھل کا خوش قسمت کسان عبدالرحیم ٹریکٹر کا حقدار قرار۔ عوامی، سماجی اور کسان تنظیموں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کااظہار۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع خوشاب عبدالماجد خان کا اس حوالے سے کہناتھا کہ کسان بھائ بروقت کسان کارڈ کا قرضہ واپس کرکے ایسی قرعہ اندازی کا حصہ بن سکتے ہیں اور وہ بھی مختلف قسم کے حکومتی انعامات کے مستحق ٹھہر سکتے ہیں۔ انہوں نے کسانوں پر زوردیا کہ وہ حکومت پنجاب کی کسان دوست پالیسیوں سے زیادہ سے استفادہ حاصل کرکے وطن عزیز میں سبز انقلاب لانے میں اپنا بھرپورکردارادا کریں۔ دریں اثناء اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل نورپورتھل جلیل احمد اور زراعت آفیسر نورپورتھل رانا محمد رضوان کا کہناتھا کہ کسان بھائیوں کی فلاح و بہبود کےلیے تمام دستیاب وسائل کوبھرپورطریقے سے بروءے کارلایا جاءے گا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]