نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) نوجوان جمالی اتحاد کے چیف پیٹرن فقیر محب خان جمالی کی ضمانت منظور، حکومت پر سیاسی انتقام کے الزامات نوجوان جمالی اتحاد کے چیف پیٹرن فقیر محب خان جمالی ڈیوٹی میں مبینہ رکاوٹ ڈالنے کے مقدمے میں ضمانت کے لیے سکرنڈ کی چھٹی ایڈیشنل سیشن عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد ان کی ضمانت منظور کرلی۔یہ مقدمہ پولیس کی جانب سے ان کے بیٹوں اور بھائیوں سمیت دیگر افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت منظور کرنے کا حکم جاری کیا۔عدالتی کارروائی کے دوران احاطۂ عدالت کے باہر نوجوان جمالی اتحاد کے سینکڑوں رہنما اور کارکن بڑی تعداد میں موجود رہے، جنہوں نے اپنے قائد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فقیر محب خان جمالی نے کہا کہ “آج ایک بار پھر حق کی فتح ہوئی ہے۔ موجودہ حکومت سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کے ذریعے ہراسان کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم ملک میں آزاد عدالتی نظام موجود ہے جس سے انصاف کی امید برقرار ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خلاف تمام مقدمات بے بنیاد ہیں اور وہ جلد ہی ان تمام الزامات سے باعزت بری ہو جائیں گے۔سیاسی حلقوں کے مطابق ایسے مقدمات سے سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ اپوزیشن رہنما حکومت پر سیاسی انتقامی کارروائیوں کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کا امریکہ کو ایران کے سامنے ذلیل کرنے پر جرمنی پر غصہ
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) کسان کارڈ کے تحت قرضہ کی رقم بروقت جمع کروانے پر قرعہ اندازی
تعلیم کا روشن سفر — ضلع خوشاب میں داخلہ مہم کا آغاز خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد کے نواحی گاؤں میں غریب محنت کش کے گھر میں
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور وائٹل گروپ میں مفاہمتی