سکھر( بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز ) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے ریجنل آفس ریسکیو1122 کا دورہ کیا اور وہاں پر عوام کو ہنگامی صورتحال میں طبی امداد کی فراہمی، حادثات میں فوری طور پر ایمبولینس و دیگر امدادی سرگرمیاں فراہم کرنے کے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کیں ۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ریسکیو1122 کرنل ریٹائرڈ غلام مصطفی اوڈھو نے سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر تاجروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دن ہو یا رات، آندھی ہو یا طوفان ریسکیو 1122 کسی بھی ہنگامی صورتحال میں، حادثات، ایمرجنسی میں عوام کو فوری ہنگامی طبی سہولیات کی فراہمی میں ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، ہماری 456 ایمبولینس بلا معاوضہ رنگ و نسل کو بالائے طاق رکھ کر صرف ایک کال پر فوری عوام کو گھر سے اسپتال، اسپتال سے دوسرے اسپتال منتقل کرتے ہیں۔ ریسکیو1122 کے پاس کوئی عام ایمبولینس نہیں یہ ایک منی ICU ہے جس میں وینٹرلیٹر سمیت تمام تر جو اسپتال میں سہولیات میسر ہوتی ہیں وہ ایک ایمبولینس میں دستیاب ہیں جہاں پر ہمارے تربیت یافتہ ٹیکنیشن ایمرجنسی میں اسپتال منتقلی کے دوران ایمبولنس میں ہی مریض کو مفت ادویات فراہم کرتے ہیں تاکہ فوری طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کر کے قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 عوام کا ادارہ ہے اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیںروزانہ کی بنیاد پر ایمرجنسی میں طبی امداد فراہم کر کے بے لوث خدمات کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی اسی جذبے کے تحت انشاءاللہ خدمت کا جو تسلسل جاری ہے وہ کبھی نہیں رکے گا اور ہم عوام کے دکھوں کا مدوا کرتے رہینگے۔ اس موقع پر حاجی محمد میمن نے ریسکیو 1122 کی جانب سے عوام کو فوری طور پر مفت طبی امداد کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے سے اللہ بھی راضی ہوتا ہے اور قلبی سکون بھی ملتا ہے، ریسکیو 1122 کسی بھی حادثے، شہریوں کو ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر اسپتال منتقلی کے دوران ہنگامی طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں وہ اجر عظیم ہے، آج ریسکیو 1122 کے دفتر کا دورہ کر کے جدید طرز کا سسٹم اور انتظامات دیکھ کر دلی خوشی اور مسرت محسوس ہوئی اس طرح کے مثالی اقدامات قابل تعریف ہیں۔ بعدازاں انہوں نے ریسکیو سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ ، جدید طرز کی ایمولینس کا معائنہ بھی کیا۔ سکھر اسمال ٹریڈرز کے وفد میں سینئر نائب صدر حاجی عبدالقادر شیوانی، خورشید احمد میرانی، جنرل سیکریٹری محمد عامر فاروقی،محمد منیرمیمن، عبدالباری انصاری،عدنان اعظم خان، ذاکر خان، محمد عارف میمن،اعظم اعوان، جاوید میمن، ڈاکٹر سعید اعوان، شعیب میمن، جمیل سومرو، حسن قریشی و دیگر شامل تھے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]