سکھر( سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) چیئرمین سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین متحدہ فیڈریشن
سکھر( سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) چیئرمین سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین متحدہ فیڈریشن، جنرل سیکریٹری پاکستان ورکرز فیڈریشن سندھ ریجن اور ایڈیشنل سیکریٹری آل پاکستان یونائیٹڈ ایریگیشن ایمپلائیز فیڈریشن، مزدور رہنما خادم حسین کوسو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے حالات میں محنت کش اور مزدور شدید مشکلات کا شکار ہیں دیہاڑی دار مزدور کے لیے چولہا جلانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ کم آمدنی کے باعث مزدوروں کے لیے بنیادی ضروریات پوری کرنا آسان نہیں رہا انہوں نے کہا کہ صبح سویرے مزدوری کی تلاش میں گھر سے نکلنے والا مزدور مسافر گاڑیوں کے کرایے کے لیے بھی پریشان رہتا ہے، اس کے باوجود مزدور طبقہ معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ معاشی مشکلات کے باعث ایک مزدور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے روزانہ جدوجہد کرتا ہے۔ موجودہ سماجی حالات میں بچوں کی تعلیم، بیٹیوں کی شادی اور دیگر سماجی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مزدوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شکاگو کے مزدوروں نے اپنے حقوق کے لیے جو قربانیاں دیں وہ ناقابلِ فراموش ہیں، لیکن افسوس کہ آج کے مزدوروں کو اپنی جائز امیدوں کی بھی قربانی دینی پڑ رہی ہے۔ حکومتی سطح پر کمزور معاشی پالیسیوں کے باعث مزدوروں کو مناسب روزگار نہیں مل رہا جس کی وجہ سے ان کے روزمرہ کے خواب بھی ادھورے رہ جاتے ہیں۔
خادم حسین کوسو نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ملک کے مزدوروں کو تمام قانونی حقوق دیے جائیں اور انہیں معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں