August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے وفد کا فیری ہوم سکھر کا دورہ، خواتین کو خودمختار بنانے پر زور

IMG-20260427-WA0216
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے وفد کا فیری ہوم سکھر کا دورہ، خواتین کو خودمختار بنانے پر زور
سکھر: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے وفد نے محمد فہیم ارشد ڈپٹی ڈائریکٹر کی قیادت میں فیری ہوم سکھر کا دورہ کیا۔ وفد میں میڈم مہوش عزیز اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور فواد حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی شامل تھے۔اس موقع پر فیری ہوم سکھر کی چیئرپرسن میڈم فرزانہ کھوسو، انیس خان، ڈاکٹر سعید اعوان، دیگر اسٹاف اور طالبات موجود تھیں محمد فہیم ارشد ڈپٹی ڈائریکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں خواتین کا اپنے قدموں پر کھڑا ہونا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان خواتین کو کاروبار کے فروغ اور معاشی خودمختاری کے لیے بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے تاکہ خواتین بااختیار بن کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔شرکاء نے وفد کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے خواتین کی ترقی کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات کو سراہا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0