امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 13 جولائی 2024 کو الیکشن مہم کے دوران حملہ ہوا تھا۔ حملے کے بعد خون آلود چہرے اور بلند مکے والی ان کی تصویر کو عوام میں غیر معمولی پذیرائی ملی۔
مختلف سرویز کے مطابق حملے سے پہلے ٹرمپ کی حمایت تقریباً 43 فیصد جبکہ مخالف امیدوار کی حمایت 40 فیصد تھی۔ حملے کے فوراً بعد ان کی مقبولیت میں 3 سے 4 فیصد اضافہ ہوگیا۔
گو کہ ٹرمپ کی جیت میں ان کا مضبوط بیانیہ۔ریپبلکن کا مزید متحد ہو جانا۔ جو بائیڈن کا صدارتی دوڑ سے نکل جانا اہم عوامل تھے، لیکن حملے کے بعد پیدا ہونے والی عوامی ہمدردی نے 5 نومبر 2024 کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔
آج 25 اپریل کو ٹرمپ پر ایک اور حملے کی کوشش کی گئی۔ٹرمپ محفوظ رہے۔ اس وقت امریکی صدر کی حمایت تقریباً 37 فیصد ہے۔عوامی حمایت میں کمی کی بڑی وجوہات ایران جنگ، مہنگائی، پیٹرول کی قیمتیں، ٹرمپ کا رویہ، اور ان کے اشتعال انگیز بیانات ہیں۔
3 نومبر 2026 کو امریکہ میں مڈ ٹرم ہونے جا رہے ہیں۔