صوبائی وزیر جام اکرام اللہ خان دھاریجو کا پنوعاقل میں طوفانی دورہ، ترقیاتی کاموں کا افتتاح
صوبائی وزیر جام اکرام اللہ خان دھاریجو کا پنوعاقل میں طوفانی دورہ، ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات
سکھر/پنوعاقل(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوذ )صوبائی وزیر جام اکرام اللہ خان دھاریجو نے تحصیل پنوعاقل میں طوفانی دورہ کیا، جس کے دوران مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور عوام کے مسائل سن کر انہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔صوبائی وزیر نے سندھ شہری اتحاد کے صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مقامی رہنما مولانا محمود احمد چاچڑ کی رہائش گاہ، گاؤں بٹر چاچڑ میں عوامی مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو بروقت اقدامات کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے وڈیرے اللّٰہ وادایو، نیاز حسین اور دیگر معززین سے تعزیت بھی کی اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔مولانا محمود چاچڑ کی درخواست پر صوبائی وزیر نے علاقے میں نئے بجلی کے ٹرانسفارمر کی فراہمی کے لیے اعلیٰ حکام کو احکامات جاری کیے، جس سے مقامی عوام کو بجلی کے استحکام میں بہتری کی توقع ہے۔ اس اقدام پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی۔اس کے علاوہ، سٹی پنوعاقل میں مصطفیٰ چوک سے فاٹک تک ٹف ٹائل کے کام کا بھی افتتاح کیا گیا۔ وہاں کھوکھر برادری نے جام اکرام اللہ خان دھاریجو کی موجودگی میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔دوسری جانب یوسی بائجی میں بھی صوبائی وزیر نے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنوعاقل کو ماڈل شہر بنا دیا گیا ہے اور تحصیل پنوعاقل میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی پوری پاکستان میں کامیاب ہوکر بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنائے گی۔اس موقع پر جام عبدالستار خان ڈاریجو اور حفیظ اللہ چاچڑ بھی موجود تھے۔ دوسری طرف جام آصف خان دھاریجو نے یاسر عرفات چاچڑ سے تعزیت کی۔ ترقیاتی کاموں پر عوام نے جام برادران کا شکریہ ادا کیا۔