November 17, 2026

ایرانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا

IMG-20260425-WA0274

ایرانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا۔

رواں سال 30ہزار سے زائد ایرانی عازمین حج سعودیہ پہنچیں گے۔غیر ملکی میڈیا

تہران(نمائندہ مجاہد افغان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایرانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا۔سعودی وزارت حج اور عمرہ کے مطابق ایرانی ائیرلائن کا طیارہ حج کیلئے طبی، اور دیگر خدمات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے 121 رکنی عملے کو لیکر مدینہ منورہ پہنچا۔وزارت حج اور عمرہ نے بتایاکہ ایرانی عازمین حج مدینہ منورہ میں 7 روز گزاریں گے اور رواں سال 30ہزار سے زائد ایرانی عازمین حج سعودیہ پہنچیں گے۔