زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر کا گیسٹ ہاؤسز کا دورہ۔
اس موقع پر گیسٹ ہاوسز کے انچارج ڈاکٹر بشیر احمد نے انہیں بریفنگ دی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان نے پروفیسر ڈاکٹر اقبال منیر کے ہمراہ ایف ایف جی ایچ اور ایس ٹی آر سی گیسٹ ہاؤسز کا دورہ کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر نے مختلف سہولیات کا معائنہ کیا اور موجودہ ضروریات کا جائزہ لیا۔گیسٹ ہاؤسز کے انچارج ڈاکٹر بشیر احمد نے انہیں بریفنگ دی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان نے گیسٹ ہاؤسز کو یونیورسٹی کے لئے ایک پائیدار آمدنی کا ذریعہ بنانے کے لئے تمام ضروری وسائل فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ اس کے علاوہ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ان سہولیات کی دیگر جامعات، اداروں اور تنظیموں میں مؤثر انداز میں تشہیر کی جائے۔انہوں نے دورے کے اختتام پر انچارج گیسٹ ہاؤسز ڈاکٹر بشیر احمد اور ان کے معاون عملے کی کاوشوں اور لگن کو سراہا۔









