5

پاکستان کی سفارتی کوششوں سے خطہ ممکنہ بڑے تصادم سے محفوظ رہا۔اکرام الدین

پاکستان کی سفارتی کوششوں سے خطہ ممکنہ بڑے تصادم سے محفوظ رہا۔اکرام الدین

طاقت کا استعمال مسائل کو حل نہیں کرتا بلکہ پیچیدگیوں میں اضافہ کرتا ہے۔معاون خصوصی وزارت اوورسیز برائے اٹلی

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)وزارت اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے خطہ ممکنہ بڑے تصادم سے محفوظ رہا جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال مسائل کو حل نہیں کرتا بلکہ پیچیدگیوں میں اضافہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان نے ذمہ دارانہ اور موثر سفارتکاری کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ عالمی و علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مضبوط کثیرالجہتی نظام کی ضرورت ہے۔ سفارتکاری کے عالمی دن پر وزارت اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے اپنے پیغام میں کہا کہ پائیدار امن کے قیام کیلئے کثیرالجہتی تعاون اور موثر سفارتکاری ناگزیر ہے انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعات کا منصفانہ حل وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں