ارجنٹائن کا ایک شہری انڈوں کا کارٹن خریدنے گیا۔ جب اس نے قیمت پوچھی تو معلوم ہوا کہ ریٹ معمول سے کافی زیادہ ہے۔ اس نے وجہ پوچھی تو دکاندار نے کہا:
“ڈسٹری بیوٹرز نے قیمت بڑھا دی ہے۔”
یہ سن کر اُس شہری نے خاموشی سے انڈوں کا کارٹن اٹھایا… پھر واپس رکھ دیا اور کہا:
“ہم انڈوں کے بغیر بھی گزارہ کر سکتے ہیں۔”
یہ کوئی مہم نہیں تھی، نہ ہڑتال… بلکہ یہ لوگوں کا شعور اور کلچر تھا۔
آہستہ آہستہ پورے شہر کے لوگوں نے یہی طرزِ عمل اپنا لیا۔ کسی نے شور نہیں مچایا، بس خریدنا بند کر دیا۔
نتیجہ کیا نکلا؟
ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں سپلائرز انڈے لے کر دکانوں پر پہنچے، مگر دکانداروں نے نیا مال لینے سے انکار کر دیا… کیونکہ پرانا اسٹاک ہی نہیں بک رہا تھا۔
کمپنیوں نے سوچا کہ یہ وقتی ردعمل ہے، چند دن میں لوگ واپس خریداری شروع کر دیں گے۔
لیکن ایسا نہیں ہوا… لوگوں نے اپنا فیصلہ قائم رکھا۔
نقصان بڑھنے لگا…
ایک طرف انڈے فروخت نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہو رہے تھے،
دوسری طرف مرغیوں کی خوراک اور دیکھ بھال کا خرچ جاری تھا۔
یوں نقصان دوہرا ہوتا چلا گیا۔
آخرکار پولٹری کمپنیوں کے مالکان بیٹھے، مشورہ کیا اور قیمتیں واپس پرانے لیول پر لانے کا فیصلہ کیا…
مگر عوام پھر بھی نہ مانے۔
جب حالات مزید خراب ہوئے تو کمپنیوں کو عوام سے باقاعدہ معافی مانگنی پڑی،
اور انڈوں کی قیمت کو پہلے سے بھی کم کر کے تقریباً ایک چوتھائی تک لے آنا پڑا۔
یہ کوئی کہانی نہیں… ایک حقیقت ہے۔
یہ ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ
ہم بحیثیت قوم چاہیں تو کسی بھی چیز کی قیمت کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔
نہ ہنگامہ چاہیے، نہ احتجاج…
بس شعور، صبر اور اجتماعی فیصلہ۔
اگر ہم خود بدل جائیں، تو حالات خود بدل جاتے ہیں۔ کا ایک شہری انڈوں کا کارٹن خریدنے گیا۔ جب اس نے قیمت پوچھی تو معلوم ہوا کہ ریٹ معمول سے کافی زیادہ ہے۔ اس نے وجہ پوچھی تو دکاندار نے کہا:
“ڈسٹری بیوٹرز نے قیمت بڑھا دی ہے۔”
یہ سن کر اُس شہری نے خاموشی سے انڈوں کا کارٹن اٹھایا… پھر واپس رکھ دیا اور کہا:
“ہم انڈوں کے بغیر بھی گزارہ کر سکتے ہیں۔”
یہ کوئی مہم نہیں تھی، نہ ہڑتال… بلکہ یہ لوگوں کا شعور اور کلچر تھا۔
آہستہ آہستہ پورے شہر کے لوگوں نے یہی طرزِ عمل اپنا لیا۔ کسی نے شور نہیں مچایا، بس خریدنا بند کر دیا۔
نتیجہ کیا نکلا؟
ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں سپلائرز انڈے لے کر دکانوں پر پہنچے، مگر دکانداروں نے نیا مال لینے سے انکار کر دیا… کیونکہ پرانا اسٹاک ہی نہیں بک رہا تھا۔
کمپنیوں نے سوچا کہ یہ وقتی ردعمل ہے، چند دن میں لوگ واپس خریداری شروع کر دیں گے۔
لیکن ایسا نہیں ہوا… لوگوں نے اپنا فیصلہ قائم رکھا۔
نقصان بڑھنے لگا…
ایک طرف انڈے فروخت نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہو رہے تھے،
دوسری طرف مرغیوں کی خوراک اور دیکھ بھال کا خرچ جاری تھا۔
یوں نقصان دوہرا ہوتا چلا گیا۔
آخرکار پولٹری کمپنیوں کے مالکان بیٹھے، مشورہ کیا اور قیمتیں واپس پرانے لیول پر لانے کا فیصلہ کیا…
مگر عوام پھر بھی نہ مانے۔
جب حالات مزید خراب ہوئے تو کمپنیوں کو عوام سے باقاعدہ معافی مانگنی پڑی،
اور انڈوں کی قیمت کو پہلے سے بھی کم کر کے تقریباً ایک چوتھائی تک لے آنا پڑا۔
یہ کوئی کہانی نہیں… ایک حقیقت ہے۔
یہ ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ
ہم بحیثیت قوم چاہیں تو کسی بھی چیز کی قیمت کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔
نہ ہنگامہ چاہیے، نہ احتجاج…
بس شعور، صبر اور اجتماعی فیصلہ۔
اگر ہم خود بدل جائیں، تو حالات خود بدل جاتے ہیں۔