دل کی ماننے کا نتیجہ: فیصل آباد کے علاقہ سمندری کی رابعہ کو سزا۔ئے موت کی سزا سنا دی گئی ۔۔۔ کل عدالت سے جاری ہوئے حکم کے بعد اب یہ بدقسمت خاتون زندگی کا بڑا حصہ جیل میں گزارے گی ۔۔۔۔ 2 سال قبل رابعہ نے اپنے خفیہ دوست کی بلیک۔ میلنگ سے تنگ آکر اسے گھر بلایا اور نشا آور شے پلا کر بے ہوش کرنے بعد اس کا گلہ دبا دیا ، پھر ملزمہ نے خود پولیس کو فون کیا اور گرفتار ہو گئی ۔۔۔۔کل عدالت نے اس کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا ۔۔۔ یہ خبر ایک سبق ہے ان مرد وزن کے لیے جو دل کے ہاتھوں مجبور ہو جاتے ہیں، اللہ اور اس کے رسول ؐ کے باغی بنتے ہیں اور پھر یا تو ساری عمر ذلیل ہوتے ہیں ، یا اس خاتون کی طرح زندگی بھر جیل میں سڑتے ہیں ۔ یہی خاتون کسی گھر میں اچھی زندگی گزارتی تو گھر کی رونق ہوتی بچوں کو دیکھ دیکھ کر مسکراتے زندگی گزارتی اور زندگی کی خوشیوں سے لطف اندوز ہوتی ، کجا اب یہ جیل کی دیواروں اور سلاخوں کے پیچھے سخت گیر افسران و اہلکاروں کی جھڑکیاں سنتے زندگی کے دن پورے کرے گی اور جب 20 ، 25 سال بعد رہا ہو گی تو باقی ماندہ زندگی دنیا کی جھڑکیاں اور طعنے سنتے گزار دے گی ۔۔۔ اللہ کریم ہر انسان پر اپنا رحم فرمائے اور انسان کو انسان بن کر رہنے کی توفیق عطا فرمائے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]