15

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلی ا پنجاب محترمہ نواز مریم نواز اور آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایات پر پنجاب پولیس میں ترقیوں کا عمل

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلی ا پنجاب محترمہ نواز مریم نواز اور آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایات پر پنجاب پولیس میں ترقیوں کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔اسی سلسلے میں ضلع خوشاب میں پی کیڈر امتحان میں کامیاب ہونے والے 10 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو باقاعدہ طور پر رینک لگا دیے گئے۔رینک پِننگ کی پروقار تقریب ڈی پی او آفس جوہرآباد میں منعقد ہوئی،جس میں ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب سعیداللہ خان اور پروموٹ ہونے والے افسران کے اہلِ خانہ کے ہمراہ پروموٹ ہونے والے افسران کو رینک لگاۓ۔تقریب کے دوران افسران نے کامیاب ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو ایمانداری، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ نبھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں