13

ڈاکٹر سرزمین خان کو وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور تعینات ہونے پر مبارکباد۔اکرام الدین

ڈاکٹر سرزمین خان کو وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور تعینات ہونے پر مبارکباد۔اکرام الدین

پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان کی وائس چانسلر تعیناتی بہترین فیصلہ ہے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ ممتاز ماہر تعلیم و تحقیق پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان کو بطور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان کی وائس چانسلر تعیناتی بہترین فیصلہ ہے ایسے قابل اور ماہر تعلیم افسران کی تعیناتی سے ہی ادارے ترقی کی راہ پر گامزن ھوسکتے ہے جو قابل تعریف ہے۔گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ زرعی تعلیم کے فروغ اور زرعی شعبے کی ترقی وقت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ حکومت ملکی ترقی کیلئے زرعی تعلیم اور زرعی شعبے پر خصوصی توجہ دینے میں کلیدی کردار ادا کریں تا کہ ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں