کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ کی زیر نگرانی پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔
کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ کی زیر نگرانی پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی آر وقار اکبر اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کے ہمراہ بمقام حویلی تارا موک ایکسرسائز کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر سی او ایجوکیشن میڈم راحیلہ، ایس ڈی او پیرا ٹوبہ میڈم صدف ارشاد، ڈی ایس پی کمالیہ، چیف آفیسر علی رضا، ریسکیو 1122 سمیت سول ڈیفنس، محکمہ صحت، ایجوکیشن، محکمہ لائیواسٹاک، انہار، محکمہ سوشل ویلفیئر اور میونسپل کمیٹی کے افسران و اہلکاروں نے حصہ لیا۔ جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز بھی اس موقع پر ہمراہ موجود تھے۔
تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کیے گئے تاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال میں عوام کو بروقت اور بہتر انداز میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اسی طرح ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تاکہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں شہریوں کی مؤثر رہنمائی اور مدد یقینی بنائی جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال میں ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے فرنٹ لائن ورکرز کا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے تمام اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کی تیاریاں مکمل ہیں۔