November 17, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ’’سوہنا پنجاب‘‘ کے تحت میلسی میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

Screenshot_2026-04-23_195343

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ’’سوہنا پنجاب‘‘ کے تحت میلسی میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کے ہمراہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے بلدیہ میں زیر تعمیر انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینک کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو تعمیراتی کام کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ بہترین معیار کے مطابق کام کو یقینی بنائیں۔

وی او

اس موقع پر کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت میلسی میں ساڑھے 6 ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق جدید میونسپل سروسز کی بروقت فراہمی کے لیے ڈویژنل انتظامیہ کوشاں ہے۔ پروگرام کے تحت جامع سیوریج سسٹم، ڈسپوزل اسٹیشنز، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور زیر زمین واٹر ٹینکس تعمیر کیے جا رہے ہیں جبکہ پارکس کی بحالی، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، سولرائزیشن، فٹ پاتھوں کی تعمیر اور مین ہولز کی تنصیب بھی شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضروری مشینری و آلات کی خریداری بھی پروگرام کا حصہ ہے اور مجموعی طور پر 8 پیکجز کے تحت میلسی میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ پی ڈی پی پراجیکٹ کو ویلیو فار منی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری کاموں کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے پیکج ون کے تحت 2 ارب 81 کروڑ روپے سے سیور سسٹم اور ڈسپوزل اسٹیشنز کی بحالی جاری ہے جبکہ پیکج ٹو کے تحت ایک ارب 22 کروڑ روپے کی لاگت سے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ تعمیر کیا جا رہا ہے۔اسی طرح پیکج تھری کے تحت 26 کروڑ 90 لاکھ روپے سے مشینری و آلات خریدے جا رہے ہیں، پیکج فور کے تحت ایک کروڑ 70 لاکھ روپے سے مین ہول کورز لگائے جا رہے ہیں۔پیکج فائیو کے تحت 7 کروڑ 20 لاکھ روپے سے ڈسپوزل ورکس کی سولرائزیشن کی جا رہی ہے، پیکج سکس کے تحت 99 کروڑ روپے سے فٹ پاتھ اور سٹریٹ لائٹس نصب کی جا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پیکج سیون کے تحت 6 کروڑ 10 لاکھ روپے سے گرین ایریاز کی بحالی کی جائے گی جبکہ پیکج ایٹ کے تحت 15 کروڑ روپے کی لاگت سے سٹروم واٹر ڈرینج سسٹم تعمیر کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد افضال، سی او بلدیہ محمد اویس، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، اسسٹنٹ پروگرام ڈائریکٹر پی ڈی پی پراجیکٹ عابد منظور، ایم او آئی بلدیہ میلسی آصف رضا، نیسپاک کے ریزیڈنٹ انجینئر راؤ ذوالفقار سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔