November 17, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)پاکستان ریلویز کے دوڑ میں ملازمین کے رہائیشی کوآرٹرزپر غیرمتعلقہ افراد کا قبضہ،غیرقانونی سرگرمیاں جاری،اہل علاقہ

IMG-20260423-WA0230

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)پاکستان ریلویز کے دوڑ میں ملازمین کے رہائیشی کوآرٹرزپر غیرمتعلقہ افراد کا قبضہ،غیرقانونی سرگرمیاں جاری،اہل علاقہ پریشان،تفصیلات کے مطابق دوڑ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ریلوے ملازمین کے ناکارہ اور بوسیدہ رہائیشی کوآرٹرز پر جرائم پیشہ اور غیر متعلقہ افراد نے قبضہ کرلیا ہے،اور منشیات کی خرید و فروخت سمیت دیگر غیرقانونی سرگرمیاں جاری ہیں،دوڑ ریلوے اسٹیشن کی حدود میں واقع رہائیشی کوآرٹرز انتہائی مخدوش اور ناکارہ ہوچکے ہیں جسکے سبب ان میں رہائیش پذیر افراد کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں،ذرائع کے مطابق خانزادہ محلہ میں ریلوے مسجد کے مقابل پاکستان ریلویز کے ملازمین کے رہائیشی چھ کوآرٹرز طویل عرصے سے ناکارہ اور بوسیدہ ہوچکے ہیں،اور پاکستان ریلویز کے ریکارڈ میں بھی یہ کوآرٹرزناکارہ ہیں اور ان میں ریلوے ملازمین رہائیش پذیر نہیں ہیں،مگر اسکے باوجود جائم پیشہ اور غیرمتعلقہ افراد کی جانب سے ان کوآرٹر کو غیرقانونی سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے،جسکے سبب اہل علاقہ اور مسجد میں آنے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،جبکہ ریلوے حکام نے ابھی تک اس صورتحال کا کوئی نوٹس نہیں لیا ہے،شہریوں نے وفاقی وزیر ریلوے،چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز لاہور،ڈائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈ لینڈ لاہور،ڈویژنل سپرٹنڈنٹ ریلویز سکھر،ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ سکھر،اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ریلویز نوابشاہ اور انسپیکٹرآف ورکس ریلویز نوابشاہ سے ان کوآرٹرز کو مسمار کرنے کامطالبہ کیا ہے