ٹھٹہ (رپورٹ) ایوانِ صحافت پریس کلب ٹھٹہ کے وفد کی ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ملاقات ہوئی۔
ٹھٹہ (رپورٹ)
ایوانِ صحافت پریس کلب ٹھٹہ کے وفد کی ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے کہا کہ ضلع ٹھٹہ اور سجاول کے عوام نے ہمیشہ شیرازی خاندان کے ساتھ محبت اور وفاداری کا رشتہ نبھایا ہے، جبکہ شیرازی خاندان نے بھی ہر مشکل اور خوشی کے وقت، دن ہو یا رات، اپنے علاقے کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے مکلی میں واقع شیرازی ہاؤس میں ایوانِ صحافت پریس کلب ٹھٹہ کے صدر اکبر دلوانی اور رکن عزیز شیخ سے ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات کے دوران علاقے کے سماجی، سیاسی اور صحافتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جس میں مقامی مسائل، عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی نے کہا کہ ٹھٹہ اور سجاول کے عوام کی ترقی اور خوشحالی ان کی اولین ترجیح ہے، اور وہ اپنے حلقے کے لوگوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھیں گے۔اس موقع پر اکبر دلوانی نے ایم این اے کو ایوانِ صحافت پریس کلب ٹھٹہ کے دورے کی باضابطہ دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے آئندہ ہفتے پریس کلب آنے کا یقین دلایا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں علاقے کی مجموعی صورتحال، صحافتی کردار اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔