تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میلسی میں چوری کرتی دو خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار۔
تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میلسی میں چوری کرتی دو خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار۔
میلسی(محمدمختارسولگی) تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میلسی میں چوری،نوسربازی، جیب کترنے ودیگر وارداتیں معمول بن گئیں ہیں ۔گزشتہ روز چیک اپ کےلئے آئی خاتون کےبیگ سے سامان چرانے والی دوخواتین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔
گزشتہ روز تحصیل ہیڈکوارٹرھسپتال کے جنرل وارڈ میں چیک اپ کےلئے باری کے انتظار میں کھڑی خاتون کےبیگ سے دوخواتین نے قیمتی اشیاء چرانے کی کوشش کی، اس دوران بیگ نیچے گرگیا۔ بیگ گرنے کے باعث چور خواتین کی نشاندہی ہوگئی۔ تلاشی پر چوری شدہ سامان برآمد ہوگیا۔ سیکیورٹی گارڈ نے پولیس طلب کرکے دونوں خواتین ،ثمینہ و رقیہ دختران خیرمحمد موضع سنڈھل میلسی، کو پولیس کےحوالے کردیاگیا.