October 28, 2026

*انتخاب ،،، مطلوب حسن* اک سلسلہ خدا واسطے کا ہے کوئی بیر تو نہیں اچھا تو جناب گھروں کے باہر چاہے و نو تعمیر ہوں یا زیر تعمیر اک تختی نمایاں نظر آتی ہے جسے دیکھنے والا زیر لب ماشاءاللہ کہنے پر مجبور ہو جاتا ہے اور چشم بد نیک بخت میں بدل جاتی ہے تو ہم اپنی اسکالر کو بھی یوں ہی پکاریں گے

IMG-20240920-WA0190(3)

*انتخاب ،،، مطلوب حسن*

اک سلسلہ خدا واسطے کا ہے کوئی بیر تو نہیں
اچھا تو جناب گھروں کے باہر چاہے و نو تعمیر ہوں یا زیر تعمیر اک تختی نمایاں نظر آتی ہے جسے دیکھنے والا زیر لب ماشاءاللہ کہنے پر مجبور ہو جاتا ہے اور چشم بد نیک بخت میں بدل جاتی ہے تو ہم اپنی اسکالر کو بھی یوں ہی پکاریں گے ڈاکٹر سدرہ طاہر صاحبہ اور جس کو لوگ مجبوراً زیر لب پڑھوا لیا کرتے ہیں آپ اسےدل سے کہہ دیجیے۔
سدرہ سے تعلق مخلوق خدا کی علمی خدمت کے ساتھ جڑا ہے اور اس میں یہ الگ مہارت رکھتی ہیں بہتےآنسوؤں کو پی جانا مسکراتے ہوئے رو پڑنا کچھ نا ظاہر کرتے ہوئے سب کچھ کہہ ڈالنا کسی دوسرے کہ ہر ممکن مدد کرنا اور اس کے شر کا شکار بھی بن جانا ایسا ان کے ساتھ بارہا ہوا لیکن اس سب میں اس شخص کی دوبارہ بھر پور مدد کر دینا یہ وہ واحد امید تھی میری کہ یہ لڑکی چاہے قعر دریا کی نظر بھی ہو جائے خدا امید کی شمع روشن کر دے گا جس کی اسے ضرورت نہیں ہو گی یہ اظہار مجھے محتاط رہتے ہوئے کرنا پڑ رہا ہے لیکن اسی کو کافی سمجھنا چاہیے۔
ہمارا واسطہ روزانہ کی بنیادوں کا ہے اور کبھی کبھی ہفتوں منتشر خیالی کا شکار رہتا ہے لیکن کبھی ہزار صد شکر کہ یہ رابطہ کبھی مقتل گاہ کی جانب نہیں گیا ،گیا بھی تو قاتل کی جگہ کئی سارے مہربانوں نے لے لی۔
ان کا تھیسس تو ہو گیا ہونا ہی تھا لیکن یہ کوئی معمولی کام نہیں اردو افسانے کا مطالعہ اور وہ بھی تغیر پذیر معاشرتی اقدار کی روشنی میں اک معاصر صورت حال کو اس کے پس منظر کے ساتھ جوڑ کر دیکھنے کی کام یاب کوشش ہے۔
اچھا مجھے اچانک یاد آیا آپ سوچتے ہوں گے کہ یہ سدرہ طاہر ہیں تو ہیں کون
ان کے یوٹیوب چینل کو جانتے ہیں؟
ان کے اقبال ریسرچ پراجیکٹ کا علم ہے؟
ان کے درجن ہا سرٹیفیکیٹ کے بارے میں کچھ خبر ہے؟
8 سے زاید شارٹ و لانگ کورسز کیسے کئے؟
نمل یونی ورسٹی کی ہر کانفرنس میں اک دھان پان سی کلیدی لڑکی کو دیکھا ہے؟
ان کے کتب و برقی کتب کے اشتراک کے بارے میں علم ہے؟
ساقی ارباب ذوق میں سدرہ کون ہے؟
مختلف موضوعات پر شائع ہونے والے آرٹیکلز؟
ناصر عباس نیر کے انشائیوں پر سندی تحقیقی کام کس کا ہے؟
خیر اگر آپ ان میں سے کچھ نہیں جانتے تو بھیا یہ سوالیہ نشان آپ کی جانب
لکھنے کو بہت کچھ ہے لیکن اظہار کی طوالت کا ڈر ہے ان کی لیے بہت دعا ۔مجھے رب پالنہار نے بے مثال دوستو سے نوازا ہے ان میں ایک ڈاکٹر صاحبہ بھی ہیں اور ان کی کئی مہربانیوں کا شکار میں ہوں جن کی صلہ صرف اک عاصی کی مقبول دعا ہی ہو سکتا ہے