*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ()محکمہ بہبودِ آبادی کے زیر اہتمام برتھ کنٹرول کے سلسلہ میں آگاہی سیشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں قاضی اسلم حسین اوکاڑوی انچارج مدرسہ ضیا ء القرآن اوکاڑہ، قاری سعید احمد عثمانی ڈسٹرکٹ خطیب اوکاڑہ، سید سلمان
*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ()محکمہ بہبودِ آبادی کے زیر اہتمام برتھ کنٹرول کے سلسلہ میں آگاہی سیشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں قاضی اسلم حسین اوکاڑوی انچارج مدرسہ ضیا ء القرآن اوکاڑہ، قاری سعید احمد عثمانی ڈسٹرکٹ خطیب اوکاڑہ، سید سلمان شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اوکاڑہ، رانا جاوید آصف ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اوکاڑہ، ڈاکٹر ذوالفقار ناز ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر آئی آر ایم این سی ایچ، رائے عارف ڈسٹرکٹ منیجر صنعت زار، پروفیسر محمد رفیق ماہر تعلیم اور محکمہ کے سٹاف نے شرکت کی، سیشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کیا گیا، ڈسٹرکٹ خطیب قاری سعید احمد عثمانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام کی روشنی میں اعتدال کی اہمیت پر زور دیا، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیار مقدار سے زیادہ اہم ہے ہمیں اپنی آبادی اور وسائل میں توازن پیدا کرنا ہو گا، ڈسٹرکٹ خطیب قاضی اسلم حسین اوکاڑوی نے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا انہی قوموں نے ترقی کی ہے، اس کے بعد اس بات پر زور دیا کہ ہماری آبادی اتنی ہونی چاہیے جس کی گھروں اور درس گاہوں میں آسانی سے اچھی تربیت ہو سکے، انہوں نے مزید کہا کہ پلاننگ کے بغیر ایک گھر نہیں چل سکتا تو کسی ملک کو پلاننگ کے بغیر کیسے چلایا جا سکتا ہے، تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری عاصم ہدایت نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی خدمات کا دائرہ بہت وسیع کر دیا گیا ہے، دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو آگاہی دی جا رہی ہے، ڈسٹرکٹ آفیسر نے مہمانانِ خصوصی اور تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔