August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) ادارۂ ثقافتِ اسلامیہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مظفر عباس نے ایف ایم 95 کے

IMG-20260422-WA0270
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) ادارۂ ثقافتِ اسلامیہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مظفر عباس نے ایف ایم 95 کے مقبول پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے ادارے کے اغراض و مقاصد اور جاری سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ پروگرام کی میزبانی ناہید طالب نے کی جبکہ پروڈیوسر شاذیہ سعید تھیں۔ڈاکٹر مظفر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارۂ ثقافتِ اسلامیہ ملک میں اسلامی تہذیب و ثقافت کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ مختلف تحقیقی منصوبوں، سیمینارز اور علمی نشستوں کے ذریعے نوجوان نسل کو اپنی ثقافتی جڑوں سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور اس حوالے سے میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ پروگرام کے دوران سامعین کی جانب سے کیے گئے سوالات کے بھی انہوں نے تسلی بخش جوابات دیے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0