خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنرخوشاب نےپنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کے کاموں کا تفصیلی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنرخوشاب نےپنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر خوشاب کو ایم ڈی واسا عمران علی باجوہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام قاسم لالی اور ایم او ایف ایم سی جوہرآباد مہران علی نےجاری کے کاموں بارے بریف کیا ۔جوہرآبادڈاکخانہ چوک، لائبریری چوک جنوبی بازار میں مکمل طور پر سیوریج سسٹم بچھایا جا رہا ہے۔یہ پروجیکٹ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شروع کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ جاری کاموں کو مقرر کردہ مدت میں پروجیکٹ مکمل کیا جائےخوشاب وجوہرآباد کی تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پربیوٹیفکیشن پلان،سیوریج اور ڈسپوزلز بنائے جا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں نکاسی آب ،سیوریج ،مین ہول اور صفائی انتظامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔شہریوں کو صاف سُتھرا نظام اور صحت بخش خوشگوار ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر ایم ڈی محکمہ واسا عمران علی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام قاسم لالی ،اللہ بخش محکمہ پبلک ہیلتھ خوشاب سُتھراپنحاب،سب انجینیئر محمد رضوان،زاہد خان ، ودیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔