August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

قصور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بستی چپ شاہ میں انرولمنٹ میلہ، 100 سے زائد بچوں کا داخلہ۔قصور

Screenshot_2026-04-20_195645
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

قصور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بستی چپ شاہ میں انرولمنٹ میلہ، 100 سے زائد بچوں کا داخلہ۔قصور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بستی چپ شاہ نزد بھٹہ گوریانوالہ میں محکمہ تعلیم کے زیرِ اہتمام انرولمنٹ مہم کے سلسلے میں ایک پروقار اور رنگا رنگ میلے کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران 100 سے زائد بچوں کو سکول میں داخل کیا گیا۔ تقریب میں مشیر برائے وزیر تعلیم شکیل احمد بھٹی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر قصور غلام فاطمہ، سی ای او ایجوکیشن شوکت علی خاں، ڈی ای اوز، اساتذہ، طلبہ اور والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔میلے میں طلبہ کی جانب سے سائنس، ٹیکنالوجی اور دیگر تعلیمی موضوعات پر مبنی مختلف معلوماتی و تخلیقی سٹالز لگائے گئے، جنہیں شرکاء نے خوب سراہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شکیل احمد بھٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن ہے کہ ہر بچی کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا جائے تاکہ ایک مضبوط اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ انرولمنٹ مہم کا مقصد سکول سے باہر بچوں، خصوصاً بچیوں کو تعلیم کے دائرے میں لانا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور ایسے پروگرامز والدین میں تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے میں مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے سٹالز کا دورہ کیا اور بچوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0