جعلی ویمن پولیس آفیسر گرفتار
جعلی ویمن پولیس آفیسر گرفتار
تھانہ کھنہ کے علاقے ڈھوک کالا خان نزد لوہے والا پل میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کو جعلی پولیس آفیسر بن کر ڈیوٹی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ، ایک خاتون ٹریفک پولیس کی یونیفارم میں ملبوس موقع پر بیٹھی ہوئی تھی ، جس کی نیم پلیٹ پر مقدس نام درج تھا ۔ شک گزرنے پر وہاں ڈیوٹی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل نگہت (بیلٹ نمبر 713) اور ہیڈ کانسٹیبل ثمینہ ظہور (بیلٹ نمبر 7378) نے اس سے پوچھ گچھ کی ۔
خاتون نے خود کو لیڈی اے ایس آئی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسی پوائنٹ پر ڈیوٹی انجام دے رہی ہے اور “18 پولیس بیج” سے تعلق رکھتی ہے ۔
اسی دوران سب انسپکٹر غلام یاسین بھی موقع پر پہنچ گئے اور مزید تفتیش کی گئی ، جس سے انکشاف ہوا کہ خاتون کا اصل نام اقراء بی بی (ضلع ایبٹ آباد) ہے اور اس کا ٹریفک پولیس سے کوئی تعلق نہیں ۔
خاتون کو فوری طور پر حراست میں لے کر ایس پی رورل ، ایس پی صدر اور ڈی ایس پی نعیم کی نگرانی میں ایس ایچ او کھنہ کے حوالے کیا گیا ، جہاں اسے تھانے منتقل کر دیا گیا ۔
عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ پولیس کو دیں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے ۔