امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کی اہم رکن اور وزیر محنت لوری شاویز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کی اہم رکن اور وزیر محنت لوری شاویز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن اسٹیون شیونگ کے مطابق لوری شاویز کے مستعفی ہونے کے بعد ڈپٹی ڈریمر عارضی طور پر قائم مقام وزیر محنت کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لوری شاویز گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے میں صدر ٹرمپ کی کابینہ سے مستعفی ہونے والی تیسری رکن ہیں۔
اس سے قبل ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم اور سابق اٹارنی جنرل بونڈی بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے چکی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق لوری شاویز کے استعفے سے قبل ان پر بدعنوانی اور غیر اخلاقی رویے کے الزامات بھی سامنے آئے تھے، جن میں ایک ماتحت اہلکار کے ساتھ مبینہ تعلق اور دورانِ ڈیوٹی شراب نوشی کے الزامات شامل ہیں۔