*جلد ایل این جی نہ ملی تو بجلی مہنگی اور لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو جائے گا، پاور ڈویژن نے خبردار کردیا۔*
پاور ڈویژن نے پیٹرولیم ڈویژن کو خط لکھ کر خبردار کیا ہے کہ بجلی کی طلب تیزی سے بڑھنے لگی ہے، جلد ایل این جی کے 4 کارگوز درکار ہیں ورنہ ڈیزل کے استعمال سے بجلی مہنگی اور لوڈ شیڈنگ مزید بڑھ سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے پیٹرولیم ڈویژن کو خط میں لکھا ہے کہ گرمی میں تیزی نے بجلی کی طلب بڑھا دی ہے، پاور پلانٹس کے لیے ایل این جی بہت ضروری ہوگئی ہے۔
خط میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ایل این جی نہ ملی تو لوڈشیدنگ کا دورانیہ بڑھ جائے گا اور ایل این جی عدم سپلائی پر مہنگا ڈیزل استعمال کرنا پڑے گا، مہنگا ڈیزل بجلی کی پیداواری لاگت بڑھا دے گا۔