November 17, 2026

برطانیہ سے بڑی خبر ….. دو بہنوں کو عدالت نے سزا سنا دی …….. دونوں نے کیا جرم کیا جانئے ۔۔۔۔۔ اس دلچسپ رپورٹ میں۔۔۔

FB_IMG_1776734984363

برطانیہ سے بڑی خبر ….. دو بہنوں کو عدالت نے سزا سنا دی …….. دونوں نے کیا جرم کیا
جانئے ۔۔۔۔۔ اس دلچسپ رپورٹ میں۔۔۔
برطانیہ: قاتل بھائی کو فرار کرانے والی دو بہنوں کو سزا

برطانیہ میں ایک مہلک فائرنگ کے بعد اپنے بھائی کو ملک سے فرار کرانے میں مدد دینے والی دو بہنوں کو عدالت نے قید کی سزا سنا دی۔

حسنا خان (29) اور فرح خان (28) کو مانچسٹر کراؤن کورٹ میں مجرم کو فرار میں مدد دینے کے جرم میں سزا دی گئی۔ عدالت میں بتایا گیا کہ دونوں بہنوں نے اپنے بھائی خیام خورشید کو انصاف سے بچانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

استغاثہ کے مطابق خیام خورشید نے اپنے دو ساتھیوں محمد خان اور کامران محمد کے ساتھ مل کر بری کے علاقے میں 18 سالہ کول کرشا کو گاڑی میں تعاقب کرنے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا۔ متاثرہ نوجوان دوستوں کے ساتھ فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسے سینے میں گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

واقعے کے بعد گریٹر مانچسٹر پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ حسنا اور فرح خان نے اپنے بھائی کے فرار کا منصوبہ بنانے میں مدد دی، جس میں ہوٹل بک کرنا، کرائے کی گاڑی کا انتظام کرنا اور چینل ٹنل کے ذریعے سفر کی تیاری شامل تھی۔ دونوں بہنیں اس کے ساتھ فرانس کے شہر کلیس سے بیلجیئم تک بھی گئیں۔

ملزم نے پاکستان جانے کے لیے یکطرفہ پرواز پکڑنے کی کوشش کی، تاہم سفری شرائط پوری نہ ہونے کے باعث وہ روانہ نہ ہو سکا۔ بعد ازاں اسے نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم میں گرفتار کر لیا گیا۔

تحقیقات کے دوران بہنوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سفر چھٹیوں کے لیے تھا، مگر شواہد سے ثابت ہوا کہ وہ جان بوجھ کر اپنے بھائی کو قانون کی گرفت سے بچانے میں مدد دے رہی تھیں۔

بعد میں قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ یہ کیس اس بات کی واضح مثال ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نہ صرف مجرموں بلکہ ان کی مدد کرنے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لاتے ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قتل جیسے سنگین جرم کے بعد مجرم کی مدد کرنا انتہائی سنگین فعل ہے اور اس کے سنگین نتائج ہوتے ہیں۔