November 17, 2026

*جنگ بندی دو دن باقی، مذاکرات کیلئے امریکا پاکستان میں، ایران کا انتظار*

IMG-20260421-WA0008

*جنگ بندی دو دن باقی، مذاکرات کیلئے امریکا پاکستان میں، ایران کا انتظار*

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اسٹیووٹکوف اور جیرڈکشنر آج شام تک اسلام آباد پہنچ جائیں گے تاہم نائب صدرجے ڈی وینس سکیورٹی خدشات کے باعث اس بار پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے۔

دوسری جانب ٹرمپ کے بیان کے برعکس وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا ہے کہ بات چیت میں شرکت کیلئے نائب صدر جے ڈی وینس بھی پاکستان جائیں گے اور امریکی وفدکی قیادت کریں گے‘جے ڈی وینس ‘اسٹیو وٹکوف اورجیرڈ کشنر ان مذاکرات میں شرکت کریں گے ۔