خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے واٹر سپلائی مٹھہ ٹوانہ کا دورہ کیا۔ مٹھہ ٹوانہ میں واٹر سپلائی کی ترسیل اور واٹر موٹروں بارے تفصیلی جائزہ لیا سی ای او ایم سی مٹھہ ٹوانہ علی فرقان نےبریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سُتھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی ،نکاسی آب ،صفائی سُتھرائی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ سُتھراپنجاب پروگرام کی کارکردگی اور صفائی انتظامات کے حوالے سے صائم وارث نے بریف کیا اس دوران وزیر اعلی اپنجاب خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نے وزیر اعلی اا پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت مٹھہ ٹوانہ کے رہائشیوں کے مسائل بھی سُنے اور موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران کو عوامی شکایت کا فوری ازالہ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے مٹھہ ٹوانہ اور 5 چک فاریسٹ ایریاز کا بھی وزٹ کیا۔ ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر نے فاریسٹ اور مائنر ایریاز بارے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر اور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ نے شجر کاری مہم کے پودا لگا کر افتتاح کیا ۔اس موقع پر فاریسٹ آفیسر ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد خان ،سی ای او ایم سی مٹھہ ٹوانہ علی فرقان،سُتھرا پنجاب ودیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے بوتالہ جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے حوالے سے وزٹ کیا۔ ایکسیئن ہائی وے نے بریف کیا۔ اس موقع پر اے سی خوشاب ،سی ای او ہیلتھ،فاریسٹ دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]