7

ڈاکٹر خالد مسود نے اتوار کے روز باچا خان میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا

ڈاکٹر خالد مسود نے اتوار کے روز باچا خان میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا

اس موقع پر ہسپتال ڈائریکٹر نے ایمرجنسی کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی۔

صوابی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسود نے آج اتوار کے روز باچا خان میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا۔ہسپتال ڈائریکٹر نے ایمرجنسی کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی۔انہوں نے ایمرجنسی میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسود نے مریضوں کو بہتر سہولیات اور موثر انتظامات پر تمام عملے کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں