October 28, 2026

وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت بی سی یو سرگرمیوں کے حوالے سے پیشگی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں آئندہ ماہ شروع ہونے والی بی سی یو سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے اسسٹنٹ کمشنرز

IMG-20240925-WA0325

وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت بی سی یو سرگرمیوں کے حوالے سے پیشگی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں آئندہ ماہ شروع ہونے والی بی سی یو سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹ کو بی سی یو سرگرمیوں کیلئے موثر کردار ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین یکم تا 30 اکتوبر 2024 تک لگائی جائے گی بی سی یو سرگرمیوں میں 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین لگانے کا اہداف ہر صورت مکمل کیا جائے گا جس کیلئے ویکسی نیٹر اپنے اپنے علاقے میں کٹ سٹیشنز لگائیں گے اور 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے
لگا ئیں گے ایسے 5 سال تک کی عمر کے بچے جو کسی بھی اینٹجن یا کسی کا کوئی ٹیکہ رہ گیا ہے 5 سال تک کی عمر کے ایسے بچوں کو بھی ٹیکے لگائے جائیں گے ڈپٹی کمشنر نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو خسرہ، خناق، پولیو، ٹی بی،ٹائیفائیڈ، کالا یرقان اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرائیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبد الجبار ، اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل ، فضل دین ایاز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے