وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) اوپن ڈور پالیسی کے تحت سروسز کو عوامی توقعات کے مطابق بنانے کیلئے پر عزم ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے اپنے آفس میں عوامی مسائل سنے اور جلد حل کیلئے احکامات جاری کیے دریں اثناء اسسٹنٹ
وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) اوپن ڈور پالیسی کے تحت سروسز کو عوامی توقعات کے مطابق بنانے کیلئے پر عزم ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے اپنے آفس میں عوامی مسائل سنے اور جلد حل کیلئے احکامات جاری کیے دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے چک نمبر 59 ڈبلیو بی اور چک نمبر 190 ای بی دورہ کے موقع پر ستھرا پنجاب سرگرمیوں ، بھٹہ جات اور بنیادی مرکز صحت کا معائنہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نے ستھرا پنجاب سرگرمیاں تیز کرنے ، بھٹہ مالکان کو انسداد سموگ ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی اور بنیادی مرکز صحت میں طبی سہولیات کی فراہمی ، صفائی ستھرائی ، ڈاکٹر و سٹاف کی حاضری اور ادویات کی فراہمی کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی بھرپور انداز سے جاری ہے جس سے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آ رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ انسداد سموگ کیلئے مانیٹرنگ کا عمل بھی تیز کردیا ہے سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے بنیادی مرکز صحت معائنہ کے دوران ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جائے مریضوں کو علاج معالجہ میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے