وہاڑی( نیوز ایڈیڑ محمدمعظم جوئیہ )پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی ضلعی کیبنٹ کی سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فہد وحید سے ملاقات اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی
وہاڑی( نیوز ایڈیڑ محمدمعظم جوئیہ )پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی ضلعی کیبنٹ کی سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فہد وحید سے ملاقات اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی بروقت حاضری کو یقینی بنایا ہے جبکہ ادویات کی فراہمی کے حوالہ سے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہر قسم کی ادویات مریضوں کو مہیا کی جا رہی ہیں اس موقع پر انھوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کی جانب سے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کارکردگی کو موثر بنانے کے لیے بہتر عمل ہے ہماری کوشش ہے کہ علاج معالجہ کی بہتر سہولیات سے ہر فرد یکساں فائدہ اٹھائے۔ اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ضلعی صدر ڈاکٹر محمد عرفان چوہدری، جنرل سیکرٹری مبشر مجید مرزا نے سی ای او ہیلتھ کی خدمات کو سراہا اور عوامی مفاد کے پیش نظر رپورٹنگ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر پی ایف یو جے کے فنانس سیکرٹری شہزاد اکبر چوہدری، سینئر صحافی حافظ عبداللہ ملک، میاں نوید مصطفی انجم، محمد اسلم چوہدری، امیر حمزہ ثاقب مغل، حاجی شمعون نذیر، صغیر احمد بابا جی، منیر احمد چوہدری و دیگر بھی موجود تھے۔