*اسرائیلی فوج کی لبنان جنگ بندی کی خلاف ورزی، جنوبی لبنان کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا*
*اسرائیلی فوج کی لبنان جنگ بندی کی خلاف ورزی، جنوبی لبنان کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا*
اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا ۔
اس حوالے سے لبنانی حکام کا کہنا تھا کہ جنگ بندی سے پہلے اسرائیلی حملوں میں 40 ہزار مکان یا تو مکمل تباہ ہوگئے یا انہیں شدید نقصان پہنچا ، لبنان پر اسرائیلی حملے میں یو این امن مشن کا فرانسیسی فوجی بھی مارا گیا۔
ادھر جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 9 سے زائد زخمی ہو گئے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ زخمی 9 فوجیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن پسندوں پر حملے قابل قبول نہیں، لبنان میں امن پسندوں کی شہادت کا یہ حالیہ ہفتوں میں تیسرا واقعہ ہے، یہ حملے بند ہونے چاہئیں، فریقین جنگ بندی اور دشمنیوں کا خاتمہ کریں۔