نوشہرہ،الخدمت بنو قابل آئی ٹی سنٹر نوشہرہ کا افتتاح کیا گیا۔
نوشہرہ،الخدمت بنو قابل آئی ٹی سنٹر نوشہرہ کا افتتاح کیا گیا۔
ائی ٹی سنٹر کا افتتاح الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے فیتہ کاٹ کر کیا۔
نوشہرہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الخدمت بنو قابل آئی ٹی سنٹر نوشہرہ کا افتتاح صوبائی صدر الخدمت فاؤنڈیشن خالد وقاص نے فیتہ کاٹ کر کیا۔تقریب میں ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام ایئر کموڈور (ر) محمد آمین، امیر جماعت اسلامی نوشہرہ عنایت الرحمن، صدر الخدمت فاؤنڈیشن نوشہرہ ناصر الاسلام، اسسٹنٹ منیجر بنو قابل خیبرپختونخوا ڈاکٹر سلمان کریم اور دیگر معززین نے شرکت کی۔صوبائی صدر خالد وقاص نے کہا کہ بنو قابل پروگرام کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کو فری آئی ٹی ٹریننگ فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ فری لانسنگ، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور دیگر ڈیجیٹل شعبوں میں اپنا مستقبل سنوار سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس سے مستفید ہو سکیں۔