لیہ (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لیہ، نامور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر محمد قیوم خان کی اپنے سابقہ کلاس فیلوز سے کئی
لیہ (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لیہ، نامور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر محمد قیوم خان کی اپنے سابقہ کلاس فیلوز سے کئی سال بعد ہونے والی ملاقات ایک یادگار اور خوشگوار نشست میں تبدیل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اس خصوصی ملاقات میں ڈاکٹر محمد قیوم خان کے ہمراہ شاہد ریاض ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور وطن عزیز کے معروف تجزیہ کار رؤف کلاسرا بھی شریک ہوئے۔ طویل عرصے کے بعد ہونے والی اس بیٹھک میں شرکاء نے نہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ قیمتی وقت گزارا بلکہ یونیورسٹی کے سنہری دنوں کی یادیں بھی تازہ کیں۔
ڈاکٹر محمد قیوم خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طویل مدت کے بعد اپنے کلاس فیلوز کے ساتھ ملاقات انتہائی خوش آئند رہی، جس نے ماضی کی خوبصورت یادوں کو دوبارہ زندہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی نشستیں نہ صرف ذہنی سکون کا باعث بنتی ہیں بلکہ پرانے تعلقات کو بھی مزید مضبوط کرتی ہیں۔
شرکاء نے یونیورسٹی زندگی کے دلچسپ واقعات اور اندازِ گفتگو کو یاد کرتے ہوئے اس نشست کو ماضی کے حسین لمحات کی جانب ایک خوبصورت سفر قرار دیا۔ اس موقع پر باہمی روابط کو برقرار رکھنے اور آئندہ بھی ایسی ملاقاتوں کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔