سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے وزارتِ
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے وزارتِ اطلاعات کے سینئر آفیسر (پرنسپل انفارمیشن آفیسر) مبشر حسن کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں سووینئر پیش کیا گیا۔ اس اعزاز پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے مبشر حسن خان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مبشر حسن کی پیشہ ورانہ خدمات اور ذمہ داریوں کی بہترین انجام دہی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے انہیں سووینئر سے نوازا، جسے مختلف حلقوں نے ایک خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔ حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے سرکاری افسران کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ مزید لگن اور جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں۔
دریں اثناء نورپور تھل پریس کلب کے عہدیداران اور اراکین نے بھی مبشر حسن کو اس اعزاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور محنت کے بل بوتے پر اس مقام تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مبشر حسن کو غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازا ہے، جنہیں وہ قومی خدمت کے لیے بہترین انداز میں بروئے کار لا رہے ہیں۔
پریس کلب کے نمائندوں نے امید ظاہر کی کہ مبشر حسن مستقبل میں بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے مزید کامیابیاں سمیٹیں گے اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔