ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ایم پی اے ہارون آباد مسلم لیگ زیڈ چوہدری غلام مرتضی وائیٹل گروپ والے نے اسسٹنٹ کمشنر ہارون اباد عبد الحفیظ باجوہ کے ہمراہ بلدیہ کمیٹی میں نئی مشینری کو اپریشنل کرنے کے لیے
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ایم پی اے ہارون آباد مسلم لیگ زیڈ چوہدری غلام مرتضی وائیٹل گروپ والے نے اسسٹنٹ کمشنر ہارون اباد عبد الحفیظ باجوہ کے ہمراہ بلدیہ کمیٹی میں نئی مشینری کو اپریشنل کرنے کے لیے چابیاں عملے کے حوالے کی بلدیہ ہارون اباد جو کہ سینیٹیشن کے شعبے میں مشکلات کا شکار تھا چوہدری غلام مرتضی کی کاوشوں سے بلدیہ کے رکے ہوئے 5 کروڑ کے فنڈز جاری ہوئے اور بلدیہ ہارون اباد کو نئے ٹریکٹر اور مشینری مل گئی، افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری غلام مرتضی نے کہا کہ بلدیہ ہارون آباد کی مشکلات کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ سینیٹیشن کا مسئلہ ہارون اباد کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اسی حوالے سے ہم نے کوشش کی کہ نئی مشینری لائی جائے جس سے سینیٹیشن کے شعبے میں بہتری ائے گی اور ہارون اباد کے مسائل حل ہوں گے اور اس موقع پر خوشخبری سناتے ہوئے چوہدری غلام مرتضی نے کہا کہ اگلے مہینے سکر اور جیٹر مشینری بھی ہارون آباد پہنچ جائے گی جس کے بعد ہارون اباد کے سیورج سسٹم میں بھی بہتری ا جائے گی اور انشاءاللہ اپنے پانچ سالہ دور میں ہم ہارون اباد کے مسائل کو بڑی حد تک حل کر چکے ہوں گے۔ چابیوں کی تقسیم کے موقع پر ایس ڈی او بلدیہ باؤ ساجد شاہد لطیف، طارق ملہی اور شاہد محمود سمیت طاہر توگیروی صاحب، چودری ہارون رشید اور اسد چوہدری چوہدری فیاض ہدایت علی زاہد حسین انجم بھی موجود تھے۔