13

پنجاب گروپ آف کالجز گرلز کیمپس ٹیکسلا میں ڈی آئی ٹی پروگرام کا آغاز — نئی نسل کیلئے روشن مستقبل کی جانب اہم قدم خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

پنجاب گروپ آف کالجز گرلز کیمپس ٹیکسلا میں ڈی آئی ٹی پروگرام کا آغاز — نئی نسل کیلئے روشن مستقبل کی جانب اہم قدم

خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

پاکستان میں ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم کے فروغ کیلئے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے پنجاب گروپ آف کالجز گرلز کیمپس ٹیکسلا کے ڈائریکٹرز، وقاص احمد اور اختر حسین نے دو سالہ ڈپلومہ اِن انفارمیشن ٹیکنالوجی (DIT) کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے، جو طالبات کیلئے جدید، مہارت پر مبنی تعلیم کے ایک نئے دور کی شروعات قرار دیا جا رہا ہے۔ڈائریکٹرز کے مطابق پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک انقلابی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں تعلیم محض نظریاتی علم تک محدود نہیں رہی بلکہ اسے عملی مہارتوں اور مستقبل کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ اسی وژن کے تحت پنجاب گروپ آف کالجز گرلز کیمپس ٹیکسلا طالبات کو جدید آئی ٹی مہارتوں سے آراستہ کر کے انہیں عملی زندگی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار کر رہا ہے۔
نئے متعارف کرائے گئے ڈی آئی ٹی پروگرام کو انٹرمیڈیٹ اِن کمپیوٹر سائنس (ICS) کے مساوی بنایا گیا ہے اور اسے سمسٹر سسٹم کے تحت ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ پروگرام مکمل طور پر پریکٹیکل بنیادوں پر استوار ہے، جس کے ذریعے طالبات صرف دو سال کے عرصے میں پیشہ ورانہ سطح کی آئی ٹی مہارتیں حاصل کر سکتی ہیں۔ڈائریکٹرز نے ادارے کی تعلیمی برتری اور میرٹ کے فروغ کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گروپ آف کالجز ہمیشہ باصلاحیت طلبہ و طالبات کو بہترین مواقع فراہم کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کیلئے جامع اسکالرشپس، مالی مراعات اور کارکردگی کی بنیاد پر فیس میں رعایتیں فراہم کی جاتی ہیں، تاکہ کوئی بھی مستحق طالبہ معیاری تعلیم سے محروم نہ رہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ادارہ جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ ہے، جن میں جدید لیبارٹریز، وسیع کتب خانے، آن لائن لرننگ سسٹمز اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیشنز شامل ہیں، جن میں مائیکروسافٹ پروگرامز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے اساتذہ اور طالبات کے درمیان براہِ راست رابطے کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، جو تعلیمی معیار کو مزید بہتر بناتا ہے۔
وقاص احمد اور اختر حسین نہ صرف منتظمین بلکہ حقیقی معنوں میں تعلیم کے داعی اور علم کے سفیر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی قیادت میں ادارہ محض ایک تعلیمی درسگاہ نہیں بلکہ ایک ایسا مرکز بن چکا ہے جہاں طالبات کی فکری، اخلاقی اور پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں بلکہ کردار سازی، خوداعتمادی اور سماجی شعور کی آبیاری کا نام ہے محبت، رہنمائی اور سرپرستی کا منفرد انداز: ڈائریکٹرز کا یہ امتیازی وصف ہے کہ وہ طالبات کو اپنی اولاد کی طرح سمجھتے ہوئے نہایت شفقت، رہنمائی اور خلوص کے ساتھ ان کی تربیت کرتے ہیں۔ ان کی سرپرستی میں ایک ایسا تعلیمی ماحول پروان چڑھ رہا ہے جہاں ہر طالبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع ملتا ہے، اور جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی اقدار اور باہمی احترام کو بھی فروغ دیا جاتا ہے۔ وقاص احمد کی تعلیم دوست سوچ کا عملی مظاہرہ اس امر سے ہوتا ہے کہ وہ طالبات کیلئے جدید ترین سہولیات، معیاری نصاب اور عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں۔ ان کی کاوشیں اس بات کی عکاس ہیں کہ وہ بیٹیوں کو معاشرے کا مضبوط ستون بنانے کیلئے نہ صرف مواقع فراہم کر رہے ہیں بلکہ انہیں ایک باوقار، خودمختار اور کامیاب مستقبل کی راہ بھی دکھا رہے ہیں۔ادارے کے مشن پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈائریکٹرز نے کہا کہ یہ اقدام “Empowering Daughters, Securing Futures” کے وژن کی عملی تعبیر ہے، جس کا مقصد طالبات کو نہ صرف تعلیم دینا بلکہ انہیں خوداعتماد، خودمختار اور معاشرے کی باوقار شہری بنانا ہے۔تعلیمی سال 2026-27 کیلئے داخلے کھول دیے گئے ہیں، اور ادارہ والدین کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کیلئے جدید اور معیاری تعلیم کے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں