ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ) صدر پریس کلب چوہدری عمران ندیم سدھو نے کہا ہے کہ اخبار بینی کا قومی دن منانے کا مقصد سوشل میڈیا کی یلغار میں اخبارات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے،
ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)
صدر پریس کلب چوہدری عمران ندیم سدھو نے کہا ہے کہ اخبار بینی کا قومی دن منانے کا مقصد سوشل میڈیا کی یلغار میں اخبارات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، وطن عزیز میں اب بھی اخبارات کی خبروں کو ہی سب سے قابل بھروسہ ذریعہ مانا جاتا ہے، فیک نیوز بے بنیاد منفی پروپیگنڈے کے ذریعے معززین کی کردار کشی انکی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کیلئے سوشل میڈیا سب سے بڑا ہتھیار ثابت ہو رہا ہے ایسی خبریں جنگل کی آگ کی طرح پھیل جاتی ہے،جو معاشرے کے لیے نقصان دہ ثابت ہورہی ہیں ،ایسے میں سوشل میڈیا کی یلغار کا مقابلہ کرنے اور نوجوان نسل کی ذہنی آبیاری کیلئے اخبارات و جرائد کے مطالعے کی جانب توجہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،چوبیس گھنٹے کی ٹیلی ویژن نشریات اور ڈیجیٹل میڈیا کے باوجود، اخبارات کی خبروں کو قابل بھروسہ ذرائع میں شمار کیا جاتا ہے۔