*ایران کے نئے سپریم لیڈر کے زخمی ہونے کا شبہ ہے، لیکن وہ زندہ ہیں، امریکی وزیر جنگ*
*ایران کے نئے سپریم لیڈر کے زخمی ہونے کا شبہ ہے، لیکن وہ زندہ ہیں، امریکی وزیر جنگ*
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نےکہا ہےکہ ایران کے نئے سپریم لیڈر کے زخمی ہونے کا شبہ ہے، لیکن وہ زندہ ہیں، اپنے فیصلے ایران کو عقلمندی سے کرنا ہوں گے، اگر ایران نے غلط فیصلہ کیا اور معاہدہ نہ کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نےکہا کہ ایرانیوں کو معلوم ہونا چاہیےکہ ہماری اور ان کی صلاحیتوں کا کوئی مقابلہ نہیں، امریکا اب بھی پہلے کی طرح مضبوط ہے، ایران کے پاس آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کےلیے اب نیوی نہیں، اگر ایران نے اب معاہدہ نہیں کیا تو امریکا حملے کےلیے تیار ہے۔