November 17, 2026

دی جینیون گروپ آف سکولز اینڈ کالجز اینول ڈے کی شاندار تقریب۔

IMG-20260417-WA0231

دی جینیون گروپ آف سکولز اینڈ کالجز اینول ڈے کی شاندار تقریب۔

اس موقع پر ڈی پی او مردان نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق دی جینیون گروپ آف سکولز اینڈ کالجز کے زیر اہتمام اینول ڈے کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈی پی او مردان مسعود احمد نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ طلبہ نے مختلف تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جسے حاضرین نے سراہا۔اس موقع پر ڈی پی او مردان نے بہترین تعلیمی نتائج حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں داد دی اور کہا کہ محنت، نظم و ضبط اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور منفی سرگرمیوں سے دور رہیں۔آخر میں انہوں نے دی جینیون گروپ آف سکولز اینڈ کالجز کی انتظامیہ کو کامیاب اینول ڈے کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔