11

39 سال سے زیر سماعت زمین کے تنازے کا مقدمے کا بل اخر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے فیصلہ جاری۔ سردار خان نامی شخص نے اجرا کی کاروائی

39 سال سے زیر سماعت زمین کے تنازے کا مقدمے کا بل اخر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے فیصلہ جاری۔ سردار خان نامی شخص نے اجرا کی کاروائی کو اس بنیاد پر چیلنج کیا ہوا تھا ماتحت عدالت نے اجرا کی درخواست چھ سال سے زائد ہونے کی بنیاد پر خارج کر دی تھی جس کو عدالت اپیل نے مسترد کرتے ہوئے اجرا کی کاروائی جاری رکھنے کا حکم صادر فرمایا تھا۔ اس فیصلہ کے خلاف سردار خان نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔ رسپانڈنٹس نے مشتاق احمد دھون ایڈوکیٹ اور مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈوکیٹ (جسٹس لاء فرم) کے توسط سے حق دفاع پیش کیا اور قانونی اور واقعاتی نکات کو اعلی عدالتوں کی روشنی میں عدالت عالیہ کے روبرو پیش کیا۔ عدالت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی نے فریقین کی بحث اور عدالتی نظائر کو سامنے رکھتے ہوئے اپیل مسترد کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں