11

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و رکن قومی اسمبلی انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و رکن قومی اسمبلی انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی امن کے قیام میں ہمیشہ ایک ذمہ دار اور مثالی کردار ادا کیا ہے، جسے عالمی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو خطے اور دنیا بھر میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستانی افواج کی نمایاں خدمات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پاکستان عالمی امن کے قیام میں صفِ اول کا کردار ادا کر رہا ہے۔
ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات، سفارتکاری اور باہمی احترام کے اصولوں کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کو درپیش چیلنجز جیسے دہشت گردی، انتہا پسندی اور عدم برداشت کا مقابلہ صرف مشترکہ حکمت عملی اور عالمی تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے نہ صرف اپنے داخلی حالات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے بلکہ خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی امن، دوستی اور ترقی کے اصولوں پر مبنی ہے، جو عالمی برادری کے ساتھ مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔
ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم، تحقیق اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں امن و استحکام کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ برداشت، رواداری اور اتحاد ہی وہ عناصر ہیں جو ایک مضبوط اور پرامن معاشرے کی بنیاد رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں