نیشنل وویمن جرنلسٹس فورم کے وفد کی سمیڈا بورڈ ممبر سے خصوصی ملاقات
خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
نیشنل وویمن جرنلسٹس فورم کے وفد ن صدر فرزانہ چوہدری کی قیادت میں سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بورڈ ممبر آف سب کمیٹی برائے وویمن انٹرپرینیور شپ کی سربراہ محترمہ آسیہ سائیل سے سمیڈا کے صدر دفتر میں ایک خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر نیشنل وویمن جرنلسٹس فورم فرزانہ چوہدری، سینئر صحافی فرح وڑائچ، سعدیہ صلاح الدین درخشندہ علمدار ، کنول نسیم ، رابعہ عظمت، نبیلہ اکبر ، ڈاکٹر صائمہ اقبال، فوزیہ سلطانہ ، زاہدہ پروین اور اجالا ریاض شامل تھیں۔ وویمن جرنلسٹس فورم سے خطاب کرتے ہوئے سمیڈا کی بورڈ ممبر اور وویمن انٹرپرینورشپ کی سربراہ محترمہ آ سیہ سایئل نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ایس ایم ای ڈویلپمنٹ ویژن کے تحت خواتین کو قومی معاشی دھارے کا حصہ بنانے کیلئے تمام تر منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی ویمن انٹرپرینیورشپ پالیسی کی صورت میں وفاقی کابینہ کی منظوری کے لئے پیش کی جا چکی ہے۔آسیہ سائیل نے بتا یا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف خواتین کے لیے کولیٹرل فری فنانسنگ سمیت تمام تر ضرور ی سہولتیں فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور چونکہ خواتین پر مبنی کاروبار زیادہ تر مائکرو انٹرپرائزز کے زمرے میں آتے ہیں اس لیے انہوں مائکرو انٹرپرائزز کو حکومتی سہولیات سے مستفید کرنے کیلئے انہیں ایس ایم ای پالیسی کا حصہ بنا دیا ہے اور یہی نہیں بلکہ خواتین کے لیے الگ سہولیاتی پالیسی بھی بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمیڈا بورڈ کی خاتون ممبر ہونےکے ناطے انکی تمام تر توجہ خواتین کی معاشی ترقی کے حوالے سے وزیر اعظم کے وژ ن کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس سلسلے میں سمیڈا کے توسط سے کام شروع ہو چکا ہے ۔ رواں سال کے آغاز میں سمیڈا کے تحت لاہور ایکسپو سنٹر میں میڈ ان پاکستان کے نام سے منعقد کیجانے والی ایس ایم ای کلسٹرز کی قومی ایکسپو میں سب سے زیادہ بڑا انکلیوژر خواتین کی تیار کردہ مصنوعات پر ہی مشتمل تھا۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے ایکسپو سنٹر کراچی میں میڈا ان گوجرانوالہ کے نام سے منعقد کی جانے والی قومی نمائش میں بھی سمیڈا کے تحت خواتین اور مائکرو انٹرپرائزز کو بھرپور انداز سے سپانسر کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ خواتین کو قرضوں کے آسان اور وافر حصول کیلئے بہت جلد وزیر اعظم پاکستان کو ایک خصوصی انڈوومنٹ فنڈ کی تجویز پیش کی جا رہی ہے جس سے ہنر مند اور کاروباری خواتین کو قرضوں کی راہ میں حائل تمام تر مشکلات دور ہو جائیں گی۔ اس موقع پر سمیڈا کے جنرل مینیجر شہریار طاہر نے ویمن جرنلسٹس فورم کے وفد کو ویمن انٹرپرینورشپ پالیسی کے تحت فراہم کی جانے والی سہولتوں اور منصوبوں کے بارے میں ایک پریزنٹیشن بھی پیش کی جبکہ ڈپٹی جنرل مینیجر تانیہ بٹر نے سمیڈا کے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ سیل کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں سمیڈا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نادیہ جہانگیر سیٹھ نے مہمان صحافی خوا تین کا شکریہ ادا کیا اور اپیل کی کہ وہ پاکستانی خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے سمیڈا کے توسط سے جاری اقدامات کو عوام تک پہچانے میں تعاون کریں جبکہ وویمن جرنلسٹس فورم کی صدر فرزانہ چوہدری نے خواتین صحافیوں کے لئے پریس کلب میں بزنس ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کی سفارش پیش کی جس کے تحت جلد پریس کلب میں سمیڈا کے تعاون سے وومن جرنلسٹس کے لئے بزنس ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا جائے گا جو کہ خوش آئند ہے۔