ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران (پی ایس پی)نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر محمد عمران(پی ایس پی) نے باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد۔جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر۔فرینڈز میڈیا گروپ۔فلاحی اتحاد تنظیم ہارون آباد۔مرکزی انجمن تاجران نے اظہار مسرت کیا ہے۔عبدالرزاق شہید پولیس لائنز آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ڈی پی او نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ڈی پی او آفس پہنچ کر انہوں نے عملے کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی، اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن فیاض احمد سنپال بھی ہمراہ تھے ۔ انہوں نے افسران و ملازمین کو ہدایات کیں کہ پولیس دفاتر اور تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جائے، ان کے مسائل کو فوری حل کیا جائے اورمیرٹ کی بالادستی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہوگی۔(پبلک ریلیشن آفیسر)دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر
فیکٹ چیک: اردوان نے یہ نہیں کہا کہ اگر پاکستان ثالثی نہ کر رہا ہوتا تو ترکیہ اسـرائـیـل پر حملہ کر دیتا
*کراچی کو حق دو‘ کے بینرز جو دکاندار بنائیں گے، ان کو سِیل کر دیں گے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب*
*اسرائیلی ناکا بندی توڑنے کیلئے گلوبل صمود فلوٹیلا ایک بار پھر غزہ کی جانب روانہ*
*اقرار الحسن نے 21 سال کے طویل عرصے کے بعد اے آروائی چینل سے استعفے کا اعلان کر دیا*
*🔥اسٹیٹ بینک نے پاکستانی بینکوں میں کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی*