عامر سلطان ترین کو وزیر اعلی کے پی کے پرنسپل سیکرٹری مقرر ہونے پر مبارک۔اکرام الدین
عامر سلطان ترین کی تعیناتی صوبائی حکومت کا بہترین اقدام ہے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی و گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عامر سلطان ترین کو وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا پرنسپل سیکرٹری مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عامر سلطان ترین کی تعیناتی خیبرپختونخوا حکومت کا بہترین اقدام ہے انہوں نے کہا کہ عامر سلطان ترین کی خدمات کسی سے چھپی نہیں ہے ایسے قابل افسران کی بہترین کارکردگی سے ہی ادارے ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہے۔یاد رہے کہ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عامر سلطان ترین اس سے قبل سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔