عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان
ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد (PSP) کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات، دیسی شراب اور مضر صحت گٹکا و مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اسی سلسلے میں مختلف تھانوں کی حدود میں کامیاب کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
پہلی کارروائی:
پولیس تھانہ نبی سر نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد عرف دائود ولد جمعوں خاصخیلی سکنہ عبدالرحمان خاصخیلی تعلقہ کنری کو گرفتار کیا۔
برآمدگی کی تفصیل (کارروائی نمبر 1):
• سفینہ گٹکا — 3 پیکٹ (330 پوری)
دوسری کارروائی:
پولیس تھانہ نبی سر نے مزید کارروائی کرتے ہوئے ملزم یارو ولد انب بھیل سکنہ بند اسٹاپ تعلقہ کنری کو گرفتار کیا۔
برآمدگی کی تفصیل (کارروائی نمبر 2):
• دیسی شراب — 35 لیٹر
تیسری کارروائی:
پولیس تھانہ کنری نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم محرم ولد دین محمد کپری سکنہ بھڈو کپری تعلقہ کنری کو گرفتار کیا۔
برآمدگی کی تفصیل (کارروائی نمبر 3):
• دیسی شراب — 10 لیٹر
چوتھی کارروائی:
پولیس تھانہ کنری نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جمیل ولد عرضی نوہانی سکنہ ماروی کالونی کنری کو گرفتار کیا۔
برآمدگی کی تفصیل (کارروائی نمبر 4):
• دیسی شراب — 10 لیٹر
پانچویں کارروائی:
پولیس تھانہ کنری نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی نواز ولد صدر الدین نوہانی سکنہ کارونجھر کالونی کنری کو گرفتار کیا۔
برآمدگی کی تفصیل (کارروائی نمبر 5):
• دیسی شراب — 10 لیٹر
پہلی کارروائی میں ملزم کے خلاف سندھ پروہیبیشن آف پریپریشن، مینوفیکچرنگ، اسٹوریج، سیل اینڈ یوز آف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ 2019 کی دفعات 4، 5، 8 کے تحت مقدمہ نمبر 20/2026 درج کیا گیا، جبکہ دیگر چار کارروائیوں میں ملزمان کے خلاف PEHO آرڈیننس کی دفعات 3/4 کے تحت مقدمات نمبر 21/2026، 86/2026، 87/2026، 88/2026 درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ایس ایس پی عمرکوٹ نے واضح کیا ہے کہ ضلع میں منشیات، گٹکا اور شراب کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔