خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)چیرمین کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ خوشاب و رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھاء اور ڈپٹی کمشنر خوشاب
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)چیرمین کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ خوشاب و رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھاء اور ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ خوشاب کا اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں کنوینئرکمیٹی رُکن صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھاء نے لاءاینڈ آرڈر، ڈویلپمنٹ،سُتھراپنجاب پروگرام،صاف پانی، حکومت پنجاب کی گورننس اور دیگر ایشو کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی دیگرقومی اسمبلی،رکن صوبائی اسمبلی نے لاءاینڈ آرڈر کے حوالے اظہار خیال کیا۔ڈی ایس پی پنجاب پولیس نے لاءاینڈ آرڈر کے حوالے سے بریف کیا رُکن صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھاء اعوان ،ایم این اے خوشاب ملک شاکر بشیر اعوان کے فرزند ملک سعد بشیر اعوان ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ (ن )خوشاب اوروفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹرانجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور اور سابق ایم پی اے ملک کرم الٰہی بندیال نے اپنے اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے آگاہ کیا اور کہا کہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف نے ضلع خوشاب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اربوں کے فنڈز جاری کئے ۔ضلع خوشاب میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز وزیر اعلی ا پنحاب مریم نوازشریف کا تاریخی اقدام ہے۔ صدر اجلاس نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے جاری کردہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اوردیگر منصوبوں کو بروقت مکمل کیاجائے۔ جاری ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،کسی بھی کام میں غفلت یا کوتاہی بر داشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو بروقت مکمل کریں تاکہ شہری ان منصوبوں سے مستفید ہو سکیں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ وزیر اعلی ا پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ تمام محکمے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں بعد ازاں وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ضلع خوشاب میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی مد میں اربوں روپے فنڈزجاری ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے ضلع خوشاب کے ارکان قومی اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی کواسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام قاسم لالی نےپنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جوہرآباد اور خوشاب میں سیوریج لائنوں ،جوہرآبادمیں 5ڈسپوزل ،خوشاب میں 4 مختلف مقامات پر ڈسپوزل پر جاری کاموں اور شوالہ ڈرین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں موجود شرکاء نے اراکین قومی ، صوبائی اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر خوشاب کو ریکوئسٹ کی کہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت خوشاب وجوہرآباد سے ملحقہ چکوک اور دیہاتوں کونکاسی آب ،پانی کی سپلائی لائن ،سڑک جات ودیگرسہولتوں کی فراہمی یقینی بنا کر مُستفیدکیا جائے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر صاف پانی اتھارٹی خوشاب نے دوران بریفنگ بتایا کہ خوشاب مختلف مقامات پر 211پلانٹ میں لگائے جائیں گے۔ اس منصوبے کو ایف ڈبلیوکے تحت چلایا جائے گا۔ جون 2026 میں پلانٹیشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول، ،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کے فرزندملک سعد بشیر اعوان ضلعی صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ (ن)خوشاب ،سابق ایم پی اے ملک کرم الٰہی بندیال، کوآرڈینیٹر ٹو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات انجنیئر طاہر ندیم بگھور ، رُکن صوبائی اسمبلی خوشاب ملک محمد آصف بھاء اعوان کے کوآرڈینیٹر ملک بلال بھا، ،سی ای او ایم سی خوشاب،سُندس رابیل،سی ای او ایم سی نوشہرہ حُرا فیصل ،سی ای او ضلع کونسل جوہرآباد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا، ایم ڈی واسا خوشاب عمران علی باجوہ، ڈی ای او انڈسٹریز محمد عبداللہ،ایکسیئن ایریگیشن خوشاب، ریسکیو 1122کے انچارج محمد علی حُسین ،ڈسٹرکٹ آفیسر عشر زکوٰة، ستھراپنجاب، ایکسیئن ہائی وے خوشاب،ایس ڈی او ہائی وے گُل حسن ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شبانہ اجمل، ڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈ لائف ، لائیو سٹاک ،سی ای اوایجوکیشن، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر ہاوُسنگ خوشاب شکیل نیازی، فیسکومحکمہ واپڈا سپرٹنڈنٹ مظہر ٹوانہ جوہرآباد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اسرار احمد قریشی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجودتھے ۔